قدرتی آفات پر سیاست نہیں چاہئے:پلوشہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ حکومتوں پر تنقید کی جانی چاہئے لیکن آسمانی آفتوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے، ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا۔
پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو سیلاب آیا ہے، ابھی لوگوں کی املاک ڈوبی ہوئی ہے، ابھی نقصان کا تخمینہ کیسے لگایا جا سکتا ہے اور اس سے پہلے ہی کارکردگی کے دعوے نہیں لگانے چاہئیں۔
سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے رہنما سید علی بخاری نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہاں کہ آدھا پنجاب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور پنجاب حکومت الیکٹرک بسوں کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے یہ تو بتائیں کیا بسیں پانی میں چلیں گی؟
انہوں نے پروگرام میں بات جاری رکھتے ہوئے کہاں کہ ن لیگ کی حکومت نے قرضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔
علی بخاری کی بات کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے انجم عقیل خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور میں تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا، ن لیگ کی حکومت نے جو قرضہ لیا ہے، اسے ریکارڈ مدت میں ادا بھی کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا