مولانا فضل الرحمن کا سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

Sep 22, 2025 | 22:19:PM
مولانا فضل الرحمن کا سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے، پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کے موقع پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ کرے گا، یہ معاہدہ اجتماعی سلامتی کے ایک مضبوط ستون اور اُمت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد کی نمائندگی کرے گی۔

 سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مسلم اُمہ کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ اُمت مسلمہ کے مفادات ایک ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مملکت سعودی عرب، حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے ساتھ، تمام مسلمانوں کے دلوں میں ایک بلند مقام رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے دفاع کو ایک عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں، یہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کی نمائندگی کرتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کے مطابق یہ مبارک دور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ترغیب اور ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کو بحال کرنے کا محرک ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مبارک قدم کو برکت دے، مملکت اور پوری اسلامی قوم کے عروج اور نشاۃ ثانیہ کا سبب بنے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہمیشہ اتحاد امت کے حوالے سے فکرمند پایا ہے، پاکستانی قوم کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اُمت مسلمہ جسد واحد ہے، تقریب میں مولانا راشد سومرو، مولانا سعید یوسف، انجینئیر ضیاء الرحمان ،مولانا اسجد محمود، سینیٹر احمد خان، سینیٹر دلاور خان، نور عالم خان، مفتی اویس عزیز، مفتی ابرار اور جلال الدین ایڈوکیٹ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا