پاکستانی ویمن ٹیم ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کرے گی:کوچ محمد وسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ آج کے میچ ہمارے سپنرز نے بہت اچھا پرفارم کیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز آج کے طرح کی ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ پچاس اوورز کا فارمیٹ ہماری ٹیم کو سوٹ کرتا ہے، بہت سے کمیاں ہیں، ہماری ٹیم میں بہتری پر کام کر رہے ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ اُمید ہے ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائے گی، سدرہ امین کی فارم بہت بہتر چل رہی ہے۔
ویمنز کوچ نے بتایا کہ دو یا تین میچز میں کسی سے رنز نہیں ہو پائے تو جج نہیں کر سکتے کھلاڑی کو وقت دینا چاہئے، سدرہ نواز اس وقت بہترین وکٹ کیپر ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ فاطمہ ثنا گیند لگنے سے زیادہ زخمی نہیں ہوئیں اب بہتر ہیں، کوچز ٹیم کی ذہنی پختگی پر بھی کام کرتے ہیں، ابھی ٹیم کو اگر کسی کی ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا