ایشیا کپ 2025: فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا نازک مرحلہ

Sep 22, 2025 | 19:01:PM
ایشیا کپ 2025: فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا نازک مرحلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں تمام چار ٹیمیں دو دو میچ کھیلنے کے بعد اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر اپنا کھاتہ کھولا، جبکہ بھارت نے پاکستان کو اتوار کے روز 172 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے شکست دی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی ہے،پاکستان کو اب منگل کو سری لنکا اور جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ، بھارت کو بھی اپنے باقی تمام میچز یعنی بنگلہ دیش کے خلاف میں فتح حاصل کرنا ہوگی اگر پاکستان سری لنکا کے خلاف ہار جاتا ہے تو وہ فوری طور پر ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوگا  مگر پھر اسے بھارت سے امید رکھنی پڑے گی کہ وہ اپنے دونوں میچز جیتے، اور پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ کے ذریعے فائنل میں جگہ بنائی جا سکے۔

سری لنکا کے لیے پاکستان کے خلاف کامیابی ان کے امکانات کو مضبوط کرے گی تاہم انہیں بھی فائنل میں پہنچنے کے لیے دیگر میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش بھی اپنی ڈرامائی جیت کے بعد بھرپور مقابلے میں شامل ہے،سپر فور مرحلے میں اب سب کی نظریں منگل کو ہونے والے پاکستان بمقابلہ سری لنکا اہم میچ پر ہیں  جو دونوں ٹیموں کے لیے فائنل میں رسائی کی جنگ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صاحبزادہ فرحان کی ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘وائرل