کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں جام صادق پل کو مکمل کرلیا جائے: شرجیل میمن

Sep 22, 2025 | 13:19:PM
 کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں جام صادق پل کو مکمل کرلیا جائے: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایک ہفتے میں جام صادق پل مکمل ہونے کی امید ظاہر کی  ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جام صادق پل اب آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں جام صادق پل کو مکمل کرلیا جائے، اس پل پر پیدل چلنے اور سائیکلنگ کی بھی سہولت دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ مختلف پروجیکٹس پر کام کررہا ہے، خواتین کو الیکٹرک موٹرسائیکل دی جائیں گی، چند ہفتوں کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی جب کہ سندھ میں الیکٹرک بس بنانےکے پلانٹس لگیں گے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی نےلائنیں منتقل کرنے کے لیے کروڑوں روپے مانگےتھے، ایک ادارے سے بات چیت کررہے ہیں، یلو لائن بی آرٹی اور اس کے ڈپوز پر کام جاری ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ چین دھابیجی میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتا ہے،  توانائی سیکٹر سمیت مختلف معاملات پر چین میں بات ہوئی ہے، صدر زرداری چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو چین میں تربیت دی جائے۔