اندرون لاہور کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ

شہرکی فصیل کے ساتھ قائم دکانیں اور مارکیٹس انڈر گراونڈ منتقل ہوں گی جہاں تمام سہولتیں میسرہوں گی

Sep 22, 2025 | 11:54:AM
اندرون لاہور کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون شہر کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سےاندرون لاہور کو اصل حالت میں بحال کرنے کے فیصلے کے تحت شہر کی فصیل کے ساتھ قائم دکانیں اور مارکیٹس انڈر گراونڈ منتقل ہوں گی، چار ہزار سے زائد دکانوں اور چار پولیس اسٹیشنز کی نشاندہی کر لی گئی ،پولیس اور دیگر اداروں نے دکانوں کا آڈٹ بھی شروع کر دیا ہے ۔
پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے دکانوں کے آڈٹ میں رقبہ، سہولیات اور سیفٹی معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے،انڈر گراؤنڈ مارکیٹس کے لیے بجلی، پانی اور ایمرجنسی سسٹم پلان کیا جا رہا ہے،اس حوالے سےتاجروں سے مشاورت اور متبادل جگہ یا معاوضے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یواے ای نے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی
انڈر گراونڈ مارکیٹس کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا،اس منصوبے کامقصدتاریخی عمارات کا تحفظ اور اندرون شہر کے حسن کی بحالی ہے۔