یواے ای نے  9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی 

Sep 22, 2025 | 11:03:AM
یواے ای نے  9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائدکردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یواے ای کی جانب سے جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کے دفاع کا اعلان کردیا
یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔