ٹرمپ نے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کے دفاع کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ کیا گیا تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں (ایسٹونیا، لتھوانیا اور لٹویا) کا دفاع کریں گے۔
امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی جنگی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ یورپی یونین کے ان رکن ممالک کا دفاع کریں گے اگر روسی کارروائیاں بڑھتی ہیں؟ تو صدر نے جواب دیاہاں، میں کروں گا، بالکل کروں گا۔
ایسٹونیا نے روسی طیاروں کی خلاف ورزی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرنے کی درخواست کی ہے،یورپی یونین اور نیٹو نے اس واقعے کو ’’خطرناک اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا ہے، تاہم ماسکو نے خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو روس کے تین MiG-31 لڑاکا طیارے خلیج فن لینڈ کے قریب ایسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جس پر اطالوی F-35 طیاروں سمیت سوئیڈن اور فن لینڈ کے جنگی جہازوں نے فوری طور پر فضا میں بلند ہو کر روسی طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے دورے کے بعد یہ دواانتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے
ڈونلڈٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ایسٹونیا کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اورہمیں یہ سب اچھا نہیں لگا۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل 17 روسی ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے جسے ٹرمپ نے اُس وقت ممکنہ ’’غلطی‘‘ قرار دیا تھا۔