امریکہ سے مذاکرات کیلئے شمالی کوریا کی اہم شرط

Sep 22, 2025 | 11:34:AM
امریکہ سے مذاکرات کیلئے شمالی کوریا کی اہم شرط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

ایک بیان میں  سربراہ شمالی کوریا کم جونگ  نے کہاکہ   شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار سےدستبردارنہیں ہوگا، اس کے ایٹمی ہتھیار دفاع کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کامطالبہ ترک کردے توبات ہوسکتی ہے۔

کم جونگ کا کہنا تھا کہ  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں:چارلی کرک کی بیوہ نے مبینہ قاتل کو معاف کردیا