ایئر پورٹ پر مسافر سےکروڑوں کی منشیات برآمد

Sep 22, 2025 | 11:14:AM
 ایئر پورٹ پر مسافر سےکروڑوں کی منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے بحرین جانے والے مسافر سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر نے ایک کلو 600 گرام آئس ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

 اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 مسافر کو برآمد آئس کے ساتھ مذید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج