’’عمر صرف عدد‘‘71 سالہ خاتون کی سکائی ڈائیونگ

Sep 22, 2025 | 10:13:AM
’’عمر صرف عدد‘‘71 سالہ خاتون کی سکائی ڈائیونگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست کیرالا کی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر سکائی ڈائیونگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمر صرف ایک عدد ہے، اس جملے کو سچ کر دکھایا ہے بھارتی ریاست کیرالا کی 71 سالہ لیلا جوز نے، جنہوں نے دبئی میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے سکائی ڈائیونگ کر کے دنیا کو حیران کر دیا،ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور انہیں کیرالا کی سب سے معمر سکائی ڈائیور قرار دیا جا رہا ہے۔

لیلا جوز کا شوق بچپن سے تھا، جب وہ اپنے آبائی علاقے کناتھاڈی میں آسمان پر اڑتے جہازوں کو دیکھا کرتی تھیں، انہوں نے دوستوں سے مذاق میں کہا کہ ایک دن سکائی ڈائیونگ کروں گی، مگر یہ بات سب کے لیے مذاق ہی لگ لگ رہی تھی،رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے اس خواب کو گزشتہ ماہ دبئی میں پورا کیا جہاں وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:معروف لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کر گئے

 خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے اپنے بیٹے سے اسکائے ڈائیونگ کرنے کا کہا تو پہلے تو اسے لگا کہ میں مذاق کر رہی ہوں لیکن جب اسے یہ احساس ہوا کہ میں سنجیدہ ہوں تو اس نے فوراََ دبئی سکائی ڈائیونگ ٹیم سے رابطہ کیا،لیلا نے بتایا ”آزاد فضا میں خود کو مکمل طور پر بے وزن محسوس کیا، وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔“

خاتون نے مزید بتایا کہ دبئی سکائی ڈائیونگ ٹیم بھی مجھے دیکھ کر حیران ہو گئی تھی،ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں ایک تجربہ کار انسٹرکٹر کے ساتھ ایک ہی پیراشوٹ سسٹم میں بندھا ہوتا ہے، اور لیلا نے یہ تجربہ کامیابی سے مکمل کیا،گھر واپس آ کر جب انہوں نے دوستوں کو ویڈیوز دکھائیں تو پہلے سب حیران ہوئے، مگر پھر ان کی ہمت اور جذبے کو سراہا۔

لیلا جوز نے یہ بھی کہا کہ ان کا اگلا خواب خلاء میں جانے کا ہے، اور وہ آئی ایس آر او سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ان کے خواب کو بھی پورا کیا جائے۔