اسحاق ڈار نیویارک میں، وزیراعظم شہباز شریف آج پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔
پاکستانی وفد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی شامل ہیں جو پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کا ٹرمپ کو کرارا جواب
نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 has reached New York to attend the high-level segment of the 80th Session of the UN General Assembly from 22-26 September 2025. The Pakistan delegation will be led by the Prime Minister.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 22, 2025
On arrival,… pic.twitter.com/TUCUzyL0Ck
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔