اپ گریڈیشن، لاہور عجائب گھر کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کا عجائب گھر، جو برصغیر کی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے کا سب سے اہم مرکز مانا جاتا ہے اب دو سال کے لیے سیاحوں اور محققین کے لیے بند ہونے جا رہا ہے تاکہ اسے جدید سہولیات کے ساتھ نہ صرف اپ گریڈ کیا جائے بلکہ یونیسکو کے ماسٹر پلان کے تحت 1929ء کی اصل شکل میں بحال بھی کیا جا سکے۔
عجائب گھر میں اس وقت تقریباً 60 ہزار نوادرات محفوظ ہیں جو برصغیر کی تہذیب، مذہب، فنونِ لطیفہ اور آرکیالوجی کے نایاب نقوش اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں تاہم ان میں صرف 14 ہزار نوادرات جن میں زیادہ تعداد سکوں کی ہے وہ نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دل کے دورے کے بعد یہ دواانتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے
لاہورعجائب گھر کے ترجمان عاصم رضوان نے بتایا کہ نیا منصوبہ خطے کے میوزیم کلچر کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھے گا، لاہورعجائب گھر میں 1929 کے بعد کی جانیوالی تمام تعمیرات اور تبدیلیوں کو ختم کرکے اس کی اصل شکل بحال کی جائیگی، منصوبے پر 8 ملین ڈالرلاگت آئیگی۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ٹولنٹن مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں تین منزلہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جبکہ موجودہ عمارت کی چھت، ڈھانچے، ڈرینج، برقی نظام، فائر سیفٹی، روشنی، وزیٹر سروسز اور گیلریوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، اسی طرح نئی تعمیر ہونیوالی عمارت اور موجودہ عمارت کو زیرزمین راہداری کے ذریعے جوڑا جائیگا۔