ایشیا کپ سپر فور:بھارتی بلے باز ابھیشک شرما مین آف دی میچ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے ابھیشک شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،ابھیشک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور6چوکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے172 رنز کا ہدف18.5 اوورز میں حاصل کر لیا، بھارت نے 4 وکٹوں پر 174 رنز بنا ئے۔
اوپننگ بلے باز ابھیشک نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور6چوکے شامل تھے۔ شبمن گل28گیندوں پر47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔
پاکستانی بائولرز کوئی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ، صائم ایوب نے 3 اوورز میں 35، ابرار احمد نے 4 اوورز میں 42 رنز دیئے، فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 31 سکور کھائے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا،بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نے اوپننگ کا آغاز کیاتاہم فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر171رنز بنا ئے ،صائم ایوب 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،صاحبزادہ فرحان44 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، حسین طلعت 10رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے،محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی ولٹیج ٹاکرے میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتو کرتے ہوئے کہا کہ پچ سلو لگ رہی ہے، بیٹنگ اور باولنگ اچھاپرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے،آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان ٹیم نےآل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ حسن نواز کو ڈراپ کردیا گیا ہے،فاسٹ بولنگ کی کمان شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد کی جائے گی جبکہ مسٹری سپنر ابرار احمد کی معاونت محمد نواز اور صائم ایوب کریں گے۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
اہم میچ سےپہلےبیٹنگ لائن کا عدم تسلسل شاہینوں کے لےبڑا چیلنج ہے،صائم ایوب،حسن نواز اور کپتان سلمان آغا کی فارم سوالیہ نشان ہے جبکہ بھارت کی ان فارم بیٹنگ لائن سے مقابلہ بولرز کے لیے بڑی آزمائش ہوگی۔