رانا ثنا اللہ آپ کو فکر کرنی چاہئے ہم اب تیاری کیساتھ آرہے ہیں، عمران خان 

Sep 22, 2022 | 19:31:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ، خبردار،
کیپشن: عمران خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اب حقیقی آزادی کے فائنل مرحلے کی طرف آرہے ہیں،میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکتے،25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی تم نے ہم پر ظلم کیا،رانا ثنا اللہ آپ کو فکر کرنی چاہئے ہم اب تیاری کیساتھ آرہے ہیں فیصلہ میں کرونگا کہ کب آنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں وہ پاکستان چاہتا ہوں جو اپنے لوگوں کو قربان نہ کرے ،80 ہزار لوگوں کو قربان کیا گیا کیونکہ حکمران باہر ملک کے حکم پر چل رہا تھا، ان کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے،ہماری حکومت نے اجازت دی تھی، کیونکہ یہ پیسے کے غلام تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت روس سے گندم اور تیل لینے کی اب بات کررہی ہے،ہم نے روس سے تیل اور گندم لینے کی بات 5 مہینے قبل کی تھی،ہندوستان 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا تھا،عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے،ان کی جرا¿ت نہیں ہوئی کہ مہنگائی کم کرسکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم اب حقیقی آزادی کے فائنل مرحلے کی طرف آرہے ہیں،رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے،رانا ثنا اللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکتے۔ان کاکہناتھا کہ25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی تم نے ہم پر ظلم کیا۔
عمران خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ایک اور بلاول بھٹو نے دو دھرنے دیئے لیکن ہم نے کچھ نہیں کہا،ان کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ آپ کو فکر کرنی چاہئے ہم اب تیاری کیساتھ آرہے ہیں فیصلہ میں کرونگا کہ کب آنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جارہے ہیں،پچاس سال بعد اتنی مہنگائی ہے، لوگ مرتے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے آپ نے مزید مہنگائی کرنی ہے،جو آقا ان کو لے کر آئیں ان کے مطابق یہ ملک چلا رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ہفتے کو میں فیصلہ کرونگا کہ کس دن میں نے کال دینی ہے،کال تب دونگا جب مجھے لگے گا کارکنان تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ اسلام آباد کو نفری دینے کا معاملہ، آئی جی پنجاب کا کڑا امتحان