پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ اسلام آباد کو نفری دینے کا معاملہ، آئی جی پنجاب کا کڑا امتحان

Sep 22, 2022 | 18:50:PM
اسلام آباد، نفری دینے کے معاملے، آئی جی پنجاب، کڑا امتحان،
کیپشن: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کو نفری دینے کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکا کڑا امتحان ،ہمدردیاں وفاق یا پنجاب کے ساتھ آئی جی کی سمت تعین کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے نفری مانگ لی،پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے امن وعامہ برقرار رکھنے کےلئے 10ہزار جوان مانگ لئے،ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے پاس اسوقت دس ہزار کے قریب اضافی نفری موجود ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پنجاب پولیس کے پاس کانسٹیبلری میں 25ہزار سے زائد نفری ہے،15 ہزارسے زائد ملازمین پنجاب بھر میں ہنگامی اور وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ لاہور میں کرکٹ میچز،28صفرکے جلوس اور امریکی سفیر کی سکیورٹی پر اضافی ریزرویں تعینات کی جائیں گی، ذرائع کا کہناہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کےلئے 12 ہزار نفری مانگی گئی ہے،نفری بھجوانے کیلئے فائل آئی جی پنجاب کے پاس پہنچ گئی،آئی جی پنجاب حکومتی مشاورت کے ساتھ نفری بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیسز کا فیصلہ سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے، اسفند یار ولی