آئی فون 14 پرو میں بڑی خرابی سامنے آگئی

Sep 22, 2022 | 17:33:PM
آئی فون 14 پرو,آئی فون 14 پرو میکس, ایپل کمپنی ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں ایپل کمپنی نے آئی فون 14 پرو جاری کیا تھا اور اب اس میں عجیب خرابی کی شکایات آنے لگ گئی ہیں۔

صارفین کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس میں ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی تھرڈ پارٹی کیمرہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر دھندلی ہو جاتی ہیں۔  صارفین کا کہنا ہے کہ جب وہ دیگر ایپس استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو موبائل فون میں موجود پیچھے  کا کیمرہ باقاعدہ ہلتا ہے اور کیمرے سے مختلف قسم کی عجیب آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔
 

 ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے دکھایا آئی فون 14 پرو میکس کیمرہ اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت باقاعدہ وائبریٹ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایپک کمپنی نے تمام صارفین کی شکایات کو سننے کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ مسئلہ اگلے ہفتے تک حل ہو جائے گا۔