ترنول پھاٹک پر کار اور ٹرین کا تصادم، کار سوار شدید زخمی

Sep 22, 2022 | 13:00:PM
ترنول پھاٹک پر کار اور ٹرین کا تصادم، کار سوار شدید زخمی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترنول پھاٹک پر حادثے میں کار ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہر ایکسپریس کوہاٹ سے راولپنڈی اسٹیشن جا رہی تھی جس دوران ترنول پھاٹک پر موجود ایک کار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہوگیا۔

کار سوار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جائے حادثہ پر موجود اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اسی جگہ پر ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔