پیسوں کی خاطر کس ملک کے کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کیا: رمیز راجہ کا اہم انکشاف

Sep 22, 2021 | 21:49:PM
انٹرنیشنل پلیئرز، دبائو، پیسوں کی خاطر
کیپشن: چیئرمین پی سی بی ، رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہاہے کہ کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹس سے جڑے ہیں وہاں پیسے زیادہ ملتے ہیں انٹرنیشنل پلیئرزدباؤمیں ہیں جکڑے ہوئے ہیں لیکن وہ بتاتے نہیں پیسوں کے خاطرآسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپناڈی این اے تبدیل کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی ہنس ہنس کربھارت سے میچ کھیلتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہاکہ نیوزی لینڈبھاگ گئی ،انگلینڈکے نہ آنے کا جواز ہی نہیں بنتا تھا،دونوں دورے منسوخ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے ،نیوٹرل سکیورٹی والوں نے کہاایسی سکیورٹی کہیں نہیں دی جاتی ،دونوں بورڈز کے پاس بہت آپشن تھے ۔
رمیزراجہ نے کہاکہ ای سی بی کو کہادوسری ٹیم بھیج دیں یا آئندہ کی تاریخیں دے دیں ،ای سی بی کو کہاہم کیسے یقین کرلیں کہ 2022 میں ٹیم بھیجیں گے ۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹس سے جڑے ہیں وہاں پیسے زیادہ ملتے ہیں انٹرنیشنل پلیئرزدباؤمیں ہیں جکڑے ہوئے ہیں لیکن وہ بتاتے نہیں پیسوں کے خاطرآسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپناڈی این اے تبدیل کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی ہنس ہنس کربھارت سے میچ کھیلتے ہیں۔دونوں ٹیموں نے دورے منسوخ کرکے غلطی کی ہے اور کیا کہہ سکتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وزیراعظم نے بھی کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے ہیں ،عمران خان کی کپتانی میں 22 میچزمیں بھارت سے 21 میچز جیتے ،کھلاڑی جارحانہ انداز میں میدان میں اتریں گے تو ضرورکامیاب ہونگے ،عمران خان نے بھی کھلاڑیوں کو کہا جیت ذہن میں رکھ کر کھیلیں ،ٹیم سے گفتگو میں کہا ورلڈکپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں آئندہ 3 ،4 سالوںمیں اپنی ٹیم پر بہت کام کرنا ہے ،پاکستان میں کلب کرکٹ ہے نہیں سکول کرکٹ پر توجہ دی جارہی ہے،مائنڈسیٹ بنانے کیلئے پاکستان کو ابھی بہت محنت کرنا ہوگی،رمیز راجہ نے کہاکہ بابراعظم کیساتھ لمبے لمبے دو تین سیشنز لگائے ہیں ،بابراعظم کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کھلاڑیوں میں خوف ہوتا ہے کہ اچھا نہ کھیلا توڈراپ کر دیاجائیگا،ٹی 20 میں کھلاڑی کو بہتر سے بہتر کی سوچ اپنا کر میدان میں اترنا ہوگا،ٹیلنٹ غلط انداز میں منتخب کرنے پر تین سال بعدان کی چھٹی ہو جاتی ہے،اعظم خان کا سپنرز کے خلاف سٹرائیک ریٹ دنیا میں بہترین ہے ،خوشدل شاہ میں صلاحیت ہے ،عماد وسیم کا ایکس فیکٹر اہم ہے بابراعظم کا سٹرائیک ریٹ بہتر ہوا ہے اوروہ مزید بہتر کررہے ہیں ،صہیب مقصود میں ابھی ایکس فیکٹر ہے وہ بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں ۔

ٰیہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے حوالے سے چیف ایگزیکٹوویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکا اہم بیان