رانا تنویر حسین سے قطر کے سفیر کی ملاقات،زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

Oct 22, 2025 | 22:40:PM
رانا تنویر حسین سے قطر کے سفیر کی ملاقات،زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہ پاکستان اونٹنی کا خشک دودھ تیار کر کے امریکا اور چین کو برآمد کر رہا ہے، سعودی عرب نے بھی خشک دودھ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات اخوت، احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر  سے ہونیوالی ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِنے کہا کہ پاکستان کے پاس حلال گوشت، پھل، سبزیوں، چاول اور چارے کی فراہمی کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا پاکستان اونٹنی کا خشک دودھ تیار کر کے امریکا اور چین کو برآمد کر رہا ہے۔سعودی عرب نے بھی پاکستان سے اونٹنی کا خشک دودھ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں زرعی شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے پاکستان کی زرعی صلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کو سراہا اور کہا کہ قطر کے وزیر تجارت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع  پر زرعی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات