مایاعلی کا اسکاٹ لینڈ کا وزٹ۔۔ پکچرز اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم

Oct 22, 2025 | 19:42:PM
 مایاعلی کا اسکاٹ لینڈ کا وزٹ۔۔ پکچرز اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی ان دنوں اسکاٹ لینڈ کی حسین وادیوں میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں،جہاں سے اُن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس میں انہیں اسکاٹ لینڈ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے لوکیشن میں بتایا کہ وہ ایڈنبرگ میں موجود ہیں اور ساتھ میں ان کی دوستیں بھی موجود ہیں۔مایا علی کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں، اداکارہ مایا علی’ انسٹاگرام’ پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

  

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی کے سوال پر مایا علی نے کہا تھا کہ میں نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں یہ صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے نہیں کرنا چاہتی یا اس لیے کہ ایک خاص عمر گزرچکی ہے یا کسی نے میرے لیے اچھا آپشن تلاش کرلیا ہے، نہیں! شادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد نہیں بلکہ ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے ایک ٹھوس وجہ ہونی چاہیے جیسے کہ آپ کے ساتھی کے ساتھ حقیقی تعلق ہو۔اداکارہ نے پھر مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ شادی اس دن کروں گی جس دن ڈالر سستا ہوجائے گا کیونکہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:جَاوید اختر  کی وائرل ویڈیو کے الفاظ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنو‘‘ پر بھارتی گلوکار لکی علی کا ٹھوک کر جواب