کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نےگینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی

وہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں

Oct 22, 2025 | 15:32:PM
کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نےگینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)کراچی کی 12 سالہ فاطمہ نسیم نےانگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ فلیکسیبل گرلز لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑکرگینزورلڈریکارڈمیں جگہ بنالی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا ساتواں عالمی ریکارڈ منظور کرتے ہوئےریکارڈ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ بھی کر دیا ہے۔
فاطمہ نسیم کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی فیمیل کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے،انہوں نے ایک منٹ میں 42 کے مقابلے میں 47 مرتبہ سٹریچنگ کا مظاہرہ کیا۔
برطانیہ کی لبرٹی باروس کو دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے،لبرٹی ہاروس امریکن گوٹ ٹیلنٹ ،سپین گوٹ ٹیلنٹ  اوربرٹش گوٹ ٹیلنٹ جیسے کئی شوز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری
فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں۔
 فاطمہ نسیم کاکہناہے کہ مشہور ترین کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور ریکارڈ پاکستان کے نام کردیا۔