پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر ایک اور بڑی ذمہ داری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )پاکستان کو ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز 2025 میں ساؤتھ ایشیا ریجن کی صدارت مل گئی۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے شارجہ میں پاکستان کی نمائندگی کی ،اعلامیہ کے مطابق تمام رکن ممالک بشمول بھارت نے پاکستان کی حمایت کی اور پاکستان کو متفقہ طور پر جنوبی ایشیا ریجن کا صدر منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق تمام رکن ممالک بشمول بھارت نے پاکستان کی حمایت کی اورپاکستان کو متفقہ طور پر جنوبی ایشیا ریجن کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کاکہناہے کہ اعزاز پاکستان کے لیے فخر اور نئے مواقع کی علامت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں
دوسری طرف پاکستان نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز 2026 کانفرنس کی میزبانی کی بھی پیشکش کر دی ہے،پاکستان اب جنوبی ایشیائی ممالک کی نمائندگی اور قیادت کرے گا۔