افغانستان میں دہشتگردوں کو طالبان حکومت اور بھارتی حکومت سپور ٹ کرتی ہے؛ڈاکٹر محبوب علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر محبوب علی نے کہاہے کہ پاکستان حکومت کو گزشتہ 10 سے 12 سال سے افغانستان سے یہ ہی گلہ رہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پر ایسے لوگ رہتے ہیں جنہیں طالبان حکومت اور بھارتی حکومت سپورٹ کرتی ہے۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر محبوب علی نے کہا کہ افغانستان میں جو دہشت گرد عناصر ہیں وہ افغانستان میں ہی تربیت حاصل کرتے ہیں اور وہاں ان کے کیمپ موجود ہیں جبکہ جو افغان حکومت اس وقت برسراقتدار ہے ان کا ان عناصر پر ایسے کنٹرول نہیں ہے جیسے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا پڑوسی ملک ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن پاکستان حکومت کو گزشتہ دس12 سال سے افغانستان سے یہ ہی گلہ رہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پر ایسے لوگ رہتے ہیں جنہیں طالبان حکومت اور بھارتی حکومت سپورٹ کرتی ہے۔
پروگرام میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان نے کہا کہ افغانستان سے جو معاہدہ ہوا ہے اس میں دوسرے ممالک بھی شامل ہیں، طالبان حکومت اب اگر مخلص ہوئی تو یہ معاہدہ چل سکتا ہے،یہ معاہدہ کرنا اتنا آسان نہیں تھا ،افغانستان تب معاہدے کے لیے آیا جب پاکستان نے اسے ٹھیک ٹھاک جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشتگرد عناصر کو سپورٹ کر رہا ہے ، پاکستان نے کبھی تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت نہیں کی ہم نے افغان طالبان سے بات کی ہے،یہ جو آج پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے،یہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر کے انہیں واپس لانے کی وجہ سے ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں میں بہت تضاد ہیں،وہ کبھی کچھ کہتے ہیں کبھی کچھ وزیر اعلیٰ کے پی کو چاہیے کہ وہ وفاقی میٹنگز میں آکر اپنے صوبے کے مسائل بتائیں تاکہ ان کا حل نکالا جا سکے،پنجاب حکومت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ چکا ہے۔
پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ سہیل آفریدی کی تقریر میں سے صرف اپنے مطلب کی بات نکالی جا رہے ہے کہ انہوں نے خود کو عمران خان کا عاشق کیا جبکہ انہوں نے اپنی تقریر میں ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق کی جانب سے دی گئی گاڑیاں خراب تھیں تو انہیں واپس کر دیا گیا ہے اس میں کیا حرج ہے سارا سامان تو واپس نہیں کیا ،انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے چاہیے جو نہیں کیے جا رہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی افغانستان کے ساتھ گہری دوستی بن چکی ہے، ظفر جسپال