بھارت کی افغانستان کے ساتھ گہری دوستی بن چکی ہے، ظفر جسپال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ماہر بین الاقوامی امور ظفر جسپال نےکہا ہے کہ بھارت کی افغانستان کے ساتھ گہری دوستی بن گئی ہے جس کی بنیاد وجہ افغانستان میں بھارت کی بھاری سرمایہ کاری ہے۔
پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور ظفر جسپال کا افغانستان اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی افغانستان کے ساتھ گہری دوستی بن گئی ہے جس کی بنیاد وجہ افغانستان میں بھارت کی بھاری سرمایہ کاری ہے اور اس کے ذریعے سے پاکستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کلعدم تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہے اگر افغانستان نے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز کو ترک نہیں کیا تو پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہیں،یہ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بارڈر کنٹرول کرے۔
ٹیکس کی شرح کم ہونے کی وجہ زیادہ تر معیشت کا غیر دستاویزی ہونا ہے:حفیظ پاشا
پروگرام میں شامل حفیظ پاشاکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جو تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگانے جا رہے ہیں وہ بھارت اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے،ٹیکس کی شرح کم ہونے کی وجہ زیادہ تر معیشت کا غیر دستاویزی ہونا ہے،پجر پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس کولیکشن درست طور پر نہیں ہوپارہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری نکل رہی ہے اور اس غیرملکی سرمایہ کاری کو واپس لانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کرنی ہوگی،اس وقت حالت یہ ہے کہ لارجر مینوفیکچرنگ اسکیل کا شعبہ زراعت سے بھی نیچے جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکنوکریٹس تجویز مسترد ہونے پر حماس خفیہ طور پر غزہ حکومت میں شامل ہوا:سلیم بخاری