ٹیکنوکریٹس تجویز مسترد ہونے پر حماس خفیہ طور پر غزہ حکومت میں شامل ہوا:سلیم بخاری

Oct 22, 2025 | 00:08:AM
 ٹیکنوکریٹس تجویز مسترد ہونے پر حماس خفیہ طور پر غزہ حکومت میں شامل ہوا:سلیم بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل حکومت کی تجویز یکسر طور پر مسترد کر دی گئی ہے جس کے بعد حماس خفیہ طور پر غزہ کی حکومت میں شریک ہونے جا رہی ہے جس سے بڑی حماقت کوئی نہیں ہو سکتی ہے۔

24 نیوز کے ’’سلیم بخاری پروگرام‘‘ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  حماس نے سیز فائر کے وقت چالیس کے قریب ایسے ٹیکنو کریٹ کے نام دئیے تھے جو پوری دنیا کے مختلف علاقوں میں بستے ہیں جو کہ فلسطنی ہیں اور فلسطین سے محبت کرتے ہیں ۔

یہ وہ افراد ہیں جو اگرچہ علانیہ طور پر حماس سے وابستگی ظاہر نہیں کرتے مگر تنظیم کے نظریات اور موقف کے حامی ہیں۔  اُس ٹیکنوکریٹ حکومت کی میں شریک ہے ان  لوگوں کو شامل کر لیں جو غزہ کی انتظامی ذمہ داری سنبھالے گی، انہوں نے اس تاثر بلکل غلط قرار دیا کہ حماس  خفیہ طور پر غزہ کی ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کوئی نا کوئی جواز تلاش کر رہے ہیں کہ وہ حماس پر حملہ اور ہو کر اپنی مشن مکمل کر کے واپس جنگ بندی معاہدے پر واپس آنا چاہتے ہیں اب دیکھیں نہ جنگ بندی کے باوجود سو سے زائد لوگوں کو شہید کر دیا ہے۔

ٹرمپ کو اب یہ امیدتو نظر نہیں آتی کہ ان کو نوبل پرائز ملے گا۔ اس کا غصہ وہ اب اس طرح سے نکالنے کی کوشش کریں گے کہ میں نے تو جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا تھا ۔

سلیم بخاری نے بیرسٹر گوہر کے اس بیان  پرکہ  افغان مہاجروں کو بے عزتی کرکے نہ نکالا جائے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر کوئی آپ کے گھر یا ملک میں غیر قانونی داخل ہوجائے تو اسے واپس جانے کا کہنا اگر بے عزتی ہے تو میرے خیال میں وہ چاہتے ہیں کہ ہر افغان خاندان کے ساتھ ایک بینڈ باجے کے ساتھ رخصت کیا جائے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ جن کو آپ نے لا کربسایا تھا تو آپ جب ان کو واپس بھیجیں گے تو وہ تو آپ کے دشمن تو بنیں گے نہ وہ آپ کے۔ یہ دشمنی بھی آپ نے خود مول لی جن کو  بانی خود لائے تھے ۔ 

بخاری صاحب نے کہا کہ آپ نے بڑے آرام سے یہ کہہ دیا کہ وزیراعلی ٰنے وزیر اعظم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کو ایشونہیں بنانا چا ہئے بلکل انہوں نے یہ کام اپنی مرضی سے نہیں کیا ، آپ کے بانی جب  وزیراعظم تھے  تو جب وہ خود کوئی اجلاس بلاتے تھے ۔

کیورٹی کے حوالے سے چاہیے وہ ہندوستان سے ہو یاں افغانستان کے حوالے سے ہو آپ تو خود اس میں شرکت نہیں کرتے ، یہ تو آپ کی لیگیسی ہے ۔

سلیم بخاری نے  آج وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بزدار ٹوکہنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سہیل آفریدی ناتجزیہ کار ہیں تو انکو بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بانی نے اج تک کون سا کوئی کام ہونے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نہیں سوچ بدلنےکی  ضرورت ہے،وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رُکےگی، خیبر پختونخوا کے پاس  خود تو بلٹ پروف گاڑیاں ہیں نہیں، وفاق نے دی تو کہتے ہیں پرانی ہیں۔

یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں ،اس کی کوئی منطق سمجھ نہیں  آتی کل کو جب یہ کہا جائے گا دہشتگردوں کے ساتھ  مقابلہ کریں تو جواب ہو گا کیسے ہمارے پاس تو سازو سامان ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور، سوات ،دیر ، مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے