اداکارہ منال خان کی سوئمنگ کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ 

Oct 22, 2022 | 23:35:PM
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری، معروف اداکارہ منال خان، شوہر، سوئمنگ، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ منال خان سوئمنگ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اپنے شوہر کے ساتھ سوئمنگ کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسڑی کی ابھرتی ہو ئی سٹار اور اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے اداکارہ کے کام اور ڈاموں کو شوق سے دیکھتے ہیں،منفرداداکاری کی بدولت ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔ منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزررہی ہیں۔ چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے اداکارہ نے سیرسپاٹے اور مختلف خوبصورت جگہوں پر بھی گئیں۔
انسٹاگرام پر منال خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ان کو سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین غصے سے برہم ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں احسن محسن اکرام کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن اکرام اپنی اہلیہ اداکارہ منال خان کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے جبکہ منال خان تیراکی کرتے کیمرے کی طرف آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڈیسہ میں 25 اکتوبر کوعام تعطیل کا اعلان