بھارتی ریاست اوڈیسہ میں 25 اکتوبر کوعام تعطیل کا اعلان 

Oct 22, 2022 | 23:07:PM
بھارتی ریاست اوڈیسہ، سورج گرہن، عام تعطیل کا اعلان،
کیپشن: چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اوڈیسہ میں سورج گرہن والے دن( 25 اکتوبر کو)حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوڈیسہ کی حکومت نے  25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حکومتی اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، سکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی؛ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور