عمران خا ن کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان 

Oct 22, 2022 | 18:04:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، لانگ مارچ، تاریخ جمعہ، دینے کا اعلان،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان کر دیا۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ یہ لوگ مشکل پڑتی ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں،جرائم پیشہ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا،یہ کیا سمجھتے ہیں مجھے گرفتار کر لیں گے تو کیا لانگ مارچ نہیں ہوگا،یہ کیا سمجھتے ہیں مجھے پکڑ لیں گے تو کیا لوگ خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، کوئی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے مولانا اسد محمود کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال