سوشل میڈیا صارفین میڈم نورجہاں کی شخصیت سے متعلق بیان پر گلوکار علی عظمت پر برس پڑے

Oct 22, 2021 | 20:22:PM
بچپن، رات، ایک شو لگتا تھا، میڈم،
کیپشن: میڈم نور جہاں، علی عظمت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میڈم نور جہاں کی شخصیت بارے بیان پر گلوکار علی عظمت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

گلوکار علی عظمت نے چند روز قبل ایک شو کے دوران میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے بچپن میں رات میں ٹی وی پر ایک شو لگتا تھا جس میں میڈم نورجہاں ساڑھی اور بڑے بڑے بندے پہن کے، اوور میک اپ کرکے گانا گاتی تھیں اور مجھے ان ”مائی“ سے ”چڑ“ چڑھتی تھی کہ ضروری ہے ہم یہ دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوست مشکل میں ہے اورآپ جشن منا رہی ہیں۔ کاجول تنقید کی زد میں

علی عظمت کے میڈم نورجہاں کے بارے میں دئیے گئے ان ریمارکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گلوکار عاصم اظہر نے علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔

دیگر افراد نے بھی علی عظمت پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکول جانے والابچہ ایک بچے کا باپ بن گیا