ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کے حوالے سے بڑااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( معراج اختر)کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑی میں اگلی نشست پر بیٹھنے والے دونوں افراد پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی لازمی ہوگی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی الجھن دور کردی،اس حوالے سے خلاف ورزی پر ہونے والے چالان کے حوالے سے پبلک میسیج جاری کیاگیا ہے جس کے تحت ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ دونوں سفر کرنے والوں کو پہننی پڑیگی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار چاہے خاتون ہو یا مرد دونوں کا ہیلمٹ پہننا لازمی ہے،موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھنے والے شخص نے ہیلمٹ نہیں پہنا تو مالک کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ 5 ہزار روپے ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سفر کرنے والے اگلی نشستوں پر بیٹھے دونوں افراد کا سیٹ بیلٹ لگانا لازمی ہے، ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تو مالک کو چالان بھیجا جائے گا،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ دس ہزار روپے ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کاکہناہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔