جاپانی آبادی کم کیوں ہو رہی؟ وجوہات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جاپان میں آبادی گھٹنے کی بڑی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
تحقیق کے مطابق جاپان میں بڑھتی عمر اور کم پیدائش اس ملک کی آبادی گھٹنے کی بڑی وجوہات ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ملک کی اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ہر سال ہزاروں بزرگ فوت ہو جاتے ہیں۔
نوجوان نسل بچوں کی تعداد کم کر رہی ہے اور شہری علاقوں کی طرف ہجرت بھی بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی طیارہ ’تیجس‘ تباہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
دیہی علاقوں میں لوگ کم رہ گئے بہت سے گھر خالی پڑ گئے ہیں، جنہیں "آکیا" کہا جاتا ہے۔
دوسری طرف جاپان میں شادی کرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور شادی شدہ جوڑوں کے بچے پیدا کرنے کی شرح بھی کم ہے۔
اقتصادی دباؤ اور مہنگائی کی وجہ سے اس ملک کی آبادی گھٹ رہی ہے اور خالی گھروں کی تعداد تقریباً 9 ملین تک پہنچ گئی ہے۔