کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شائقین ہو جائیں تیار، پاک بھارت ٹاکرا کا شیڈول آگیا
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔