ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Nov 22, 2025 | 09:14:AM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کہ ساتھ دیگر ٹیمیں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کے ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے بعد ایک اور بڑے ملک  نے پاکستان کی بھارت  پر فتح تسلیم  کر لی

مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال اور اٹلی کا ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کے ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ 

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنائی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے جبکہ سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ احمد آباد کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے، پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہو گا۔

سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے، وینیوز کا انحصار سیمی فائنلسٹ ٹیموں پر ہو گا، پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔