فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اَپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا

Nov 22, 2022 | 17:22:PM
فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اَپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینیا کو ہرا دیا
کیپشن: دوسرے ہاف کے آغاز پر سعودی عرب نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔

دوحہ کے لوسالی اسٹیڈیم میں عالمی فٹ بال کپ کے گروپ اسٹیج مقابلے میں سعودی عرب اور ارجنٹینیا مدمقابل تھیں، میچ کے آغاز سے ہی ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ ارجنٹینیا نے سعودی عرب کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔

کھیل کے 10 ویں منٹ میں ارجنٹینیا کے شہرہ آفاق اسٹرائیکر لیونل میسی نے پیلنٹی پر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی، ارجنٹینیا نے گول کی سبقت بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جسے گول کیپر نے ناکام بنایا، پہلے ہاف تک ارجنٹینیا کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ فروخت

دوسرے ہاف کے آغاز پر سعودی عرب نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا جس کا صلہ انہیں میچ کے 48 ویں منٹ میں ملا جب صالح الشہیری نے گیند حریف ٹیم کے گول پوسٹ میں ڈالی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کیا۔

مقابلے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران سعودی عرب کے اسٹرائیکر سلیم الداسیری نے 53 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔