فٹبال ورلڈ کپ: ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ فروخت

Nov 22, 2022 | 10:25:AM
فٹبال ورلڈ کپ: ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ فروخت
کیپشن: قطر ورلڈ کپ پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے میں 2018 میں روس میں کھیلے گئے ایونٹ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پہلے میچ سے قبل تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ بک چکے۔

فیفا ورلڈ کپ کا اتوار کو قطر میں آغاز ہوچکا، میزبان ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات پر مغربی میڈیا میں بھرپور پروپیگنڈہ مہم چلائی گئی، اس کے باوجود شائقین کی بہت بڑی تعداد دنیا بھر سے قطر کا رخ کررہی ہے، پہلے میچ کے آغاز سے قبل تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں۔

فیفا کے مطابق اس ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی ریکارڈ 7.5 بلین ڈالر آمدن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بھی اہم حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اتوار تک مجموعی طور پر 2.95 ملین ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے، 29 دنوں کے دوران شیڈول 64 میچز میں شائقین بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، دوحا میں فیفا کے ٹکٹ سینٹر کے سامنے شائقین کی لمبی قطاریں موجود رہیں، آن لائن ٹکٹوں کے حصول کیلیے بھی شائقین کو بہت زیادہ انتظار کرنا پڑا۔

قطر ورلڈ کپ پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے میں 2018 میں روس میں کھیلے گئے ایونٹ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے جہاں پورے ٹورنامنٹ کے دوران 24 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔