ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام

Nov 22, 2022 | 16:07:PM
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جانے جبکہ 15مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 10اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور،شیخوپورہ،ملتان،ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اوردیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔پنجا ب کے 6ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیاجاچکا ہے۔ لاہور میں 25الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔