آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افرادکیلئے خوشخبری

Nov 22, 2021 | 16:40:PM
آسٹریلیا جانیوالوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: آسٹریلیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلیا کا سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیانے یکم دسمبرسے مکمل ویکسی نیٹڈافرادکےلئے بارڈرکھولنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ ویزہ ہولڈرز،طلبااورورکرزیکم دسمبرسے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا کہ صرف مکمل ویکسنی نیٹڈافرادکوملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بتایا کہ 85 فیصدسےزیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے ایمبو لینس پھر صدر کی گا ڑی
 واضح رہے کہ آسٹریلیانے کوروناوباکے آغازکے بعد سے بارڈرزبندکردیئے تھے، بارڈرزکی بندش کوتقریبا دوسال مکمل ہوگئے۔
 خبرایجنسی کے مطابق اب 10 لاکھ سےزائد افرادکوبھی سیاحتی ویزےجاری کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ ڈرائیور کے شوقین افراد کیلئے سب سے چھوٹی کار تیار