بھارتی صدر نےابھینندن کو ویر چکرا سے نوا ز دیا

Nov 22, 2021 | 14:33:PM
بھارتی صدر،ویر چکرا،اعزاز،ابینندن
کیپشن: بھارتی صدر ابھینندن کو ویر چکرا سے نواز رہےہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) آج انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کوبڑا اعزاز مل گیا ۔ ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ فروری 2019 میں ’پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے پر‘انڈین صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز ’ویر چکرا‘ سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بر طا نوی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان متعدد مرتبہ اس انڈین دعویٰ کی تردید کر چکا ہے جبکہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی  اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ کے محکمۂ دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔

امریکی حکام کی جانب سے یہ بیان اس انڈین دعوے کی نفی تھا جس میں انڈین فضائیہ نے کہا تھا کہ انھوں نے فروری میں بالاکوٹ کے قریب ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔ فارن پالیسی کی اس تصدیقی رپورٹ کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ انڈیا اپنے نقصانات کے بارے میں سچ بولے۔

یا د رہے کہ دو سال قبل فروری 26 کو انڈیا نے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں بم گرائے تھے جس پر ان کا دعویٰ تھا کہ وہ جہادی گروپس کے کیمپس پر حملہ تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے نہ تو کسی کیمپ پر تھے اور نہ ہی اُن میں کوئی ہلاک ہوا۔اگلے ہی روز پاکستانی فضائیہ کی ایک جوابی کارروائی کے دوران انڈین مگ 21 اڑانے والے ابھینندن کے جہاز کو نشانہ بنا کر گرا دیا گیا تھا اور ان کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں وہ 60 گھنٹے تک قید میں رہے۔انڈین حکام نے واقعے کے بعد مسلسل یہ دعویٰ کیا کہ انھوں نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے اور اس ’کارنامے‘ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی مگ 21 طیارے نے کسی ایف 16 طیارے کو تباہ کیا ہو۔

واضح رہے کہ مگ 21 پرانا جنگی طیارہ ہے اور ایف 16 کے مقابلے میں اس کی جنگی صلاحیت کہیں کم ہے۔ صرف ایف 16 طیارہ ہی ایسا میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرسمس پریڈ پر افسوسناک واقعہ، ڈرائیور نے شرکا پرگاڑی چڑھا دی۔۔ 5افرادہلاک 40 سےزائد زخمی