کرسمس پریڈ پر افسوسناک واقعہ، ڈرائیور نے شرکا پرگاڑی چڑھا دی۔۔ 5افرادہلاک 40 سےزائد زخمی

Nov 22, 2021 | 12:10:PM
کرسمس پریڈ،شرکا،گاڑی،امریکہ
کیپشن: کراثم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست وسکانسن میں کرسمس پریڈ کےشرکا پرایک شخص نےتیز رفتار گاڑی چڑھا دی۔واقعےمیں 5افرادہلاک 40 سےزائد زخمی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مل واؤکی شہر کے قریب واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس نےڈرائیورکوگرفتارکرکےگاڑی قبضےمیں لےلی اور تحقیقات کاآغازکردیاہے۔

افسوسناک واقعے سےصدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا گیا،ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صورتحال کومسلسل مانیٹر کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری کتاب کا دسمبر میں اجرا۔۔ اس میں کیا ہو گا۔۔ جانئے