ڈونلڈ ٹرمپ کی  سرکاری کتاب کا دسمبر میں اجرا۔۔ اس میں کیا ہو گا۔۔ جانئے

Nov 20, 2021 | 23:15:PM
ڈونلد، ٹرمپ، کتاب
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب ’اوور جرنی ٹوگیڈر‘ کا سرورق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے عہدہ چھوڑنے کے بعد انکی پہلی سرکاری کتاب آئندہ ماہ دسمبر میں منظر عام پر آئے گی۔

العریبہ ٹی وی چینل کےمطابق کتاب کا نام ’’اوور جرنی ٹوگیڈر (Our Journey Together )‘‘ہے۔ یہ کتاب اُن تصاویر اور وضاحتی تبصروں سے بھری ہوئی ہے جن کو سابق صدر نے چُنا اور اُن پر اپنے ہاتھ سے تبصرہ تحریر کیا۔کتاب میں شامل 300 سے زیادہ تصاویر ٹرمپ انتظامیہ کے دور کے اہم لمحات پر مشتمل ہیں۔کتاب کے اجرا کی مقررہ تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک انگلش  ویب سائٹ  کے مطابق ٹرمپ کی مذکورہ کتاب کی قیمت 74.99 ڈالر ہو گی جبکہ ٹرمپ کی دستخط شدہ کاپی 229.99 ڈالر میں دستیاب ہو گی۔  واضح رہےکہ فوکس نیوز کو دیئےگئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ 2022ء کے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد اس بات کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے کہ آیا وہ 2024ء کے صدارتی انتخابات کے لئے خود کو نامزد کریں گے یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا انتخابات میں نامزدگی کے لئے سوچنے والے بہت سے سینئر افراد میرے فیصلے کے منتظر ہیں کیونکہ اگر میں نے نامزدگی کا اعلان کر دیا تو یہ شخصیات خود کو نامزد نہیں کریں گی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ وفاداری اور احترام کا اعلیٰ مظاہرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی:ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ دریافت۔۔ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران ہونگے