پیا ر ہما را امر رہے گا، یاد کرے گا جہاں ۔۔ایک اور تاج محل بن گیا

Nov 22, 2021 | 11:49:AM
بھارت،نیا تاج محل،بیوی،محبت
کیپشن: نیا تا ج محل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ  ڈیسک)پیا ر ہما را امر رہے گا، یاد کرے گا جہاں۔مغل بادشا ہ شا ہ جہاں نےبیوی ممتاز محل کی یا د میں تا ج محل بنوایا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ اب کھنچے چلے آتے ہیں۔مگر اب مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں انجئینیر شوہر نے بیوی کی محبت میں ایک اور تاج محل بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  آنند چوکسے کا کہنا ہے کہ وہ سو چا کر تے تھے  کہ ان کے شہر برہان پور میں تاج محل کیوں نہیں بنایا گیا کیونکہ شاہ جہاں کی بیوی ممتاز کا انتقال اسی شہر میں ہوا تھا۔گھر بنانے والے انجینئر شہری کا کہنا ہے کہ گھر کا گنبد 29 فٹ کی بلندی پر ہے۔ اس میں تاج محل جیسے ٹاور ہیں اور گھر کا فرش راجستھان کے مکرانہ سے بنایا گیا ہے اور فرنیچر ممبئی کے کاریگروں نے تیار کیا ہے۔اور اس طرح لائٹنگ کی گئی ہے کہ یہ گھر اصلی تاج محل کی طرح اندھیرے میں چمکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ٹوائلٹس سے زیادہ موبائل فونز ہونے کا انکشاف