بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ۔۔۔پاکستان نے کلین سویپ کردیا

Nov 22, 2021 | 09:07:AM
ٹی ٹونٹی میچ
کیپشن: بنگلہ دیشی کھلاڑی کوآؤٹ کرنے پر پاکستانی کھلافڑی جشن منارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر کلین سویپ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیا جوپاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے 45اور محمد رضوان نے 40رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔بابر اعظم 19۔سرفراز اور افتخار احمد چھ چھ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر خطرناک بیماری میں مبتلا۔۔علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا اعلان
اس سے قبل بنگلہ دیش پاکستان کو جیت کیلئے 124رنز کا ہدف دیا تھا ۔بنگلہ دیش کے محمد نائم 47،شمیم حسین بائیس اور عفیف حسین نے بیس رنز کی اننگز کھیلی ۔محمد اللہ تیرہ اور نجم الحسن پانچ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عثمان قادر اور محمد وسیم نے دو ، دو جبکہ شاہ نواز دھانی اور حارث رئوف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یا درہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 4 وکٹ جبکہ دوسرا 8 وکٹ سے جیتا تھا۔ پہلے میچ میں حسن علی اور دوسرے میں فخر زمان پلئیر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کے بیٹے سے متعلق تشویشناک خبر،آج میچ کھیلیں گے یا نہیں،جانیے