شعیب ملک کے بیٹے سے متعلق تشویشناک خبر،آج میچ کھیلیں گے یا نہیں،جانیے

Nov 22, 2021 | 08:29:AM
شعیب ملک،بیٹا،بیمار،اہم خبر
کیپشن: شعیب ملک بیٹے کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شعیب ملک آج قومی ٹی 20 سکواڈ کو چھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب ملک بنگلادیش کے خلاف آ ج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا۔سپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں اہلخانہ کے ہمراہ قیام کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

یا د رہے کہ  قومی ٹیسٹ سکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا۔ بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد سکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم ٹیم سے ڈراپ ہونے پر پھٹ پڑے