مقامی آبادی کو ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی میں شامل کیا جائے، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓر نے گزشتہ برسوں کی بچت متعلقہ شعبے اور صوبے میں ہی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقامی آبادی کو ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی میں شامل کرنے کی تاکید بھی کی۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس اے پی فنڈز عوام کے بہترین مفاد میں خرچ کیے جائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، شازیہ مری، طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی