شاہراہ بھٹو، عظیم بریک تھرو؛ اب کراچی کی قسمت بدلے گی، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، عارف حبیب کا خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سندھ حکومت کے وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ تریقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے سبب کراچی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے زیادہ چیئرمین جیتیں گے۔
سعید غنی نے یہ بات کراچی کے علاقہ کاٹھوڑ میں شاہراہ بھٹو کے افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شاہراہ بھٹو کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ اس تقریب سے کراچی کے مئیر مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت کے وزرا نے بھی خطاب کیا۔
سعید غنی نے کہا، کراچی کی ترقی کے لئے خاطر خواہ کامیابیوں کے طفیل کراچی سے پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
کراچی کے مئیر مرتضی وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا، پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک رکن عوام سے پنے وعدوں کی تکمیل کے لئے تندہی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے منشور میں کراچی کی ترقی کے جو وعدے کئے گئے، ان پر عمل ہو رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا، جو لوگ کپروپیگنڈا کرتے تھے، اب ان کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ جو الزام تھوپتے تھے کہ پیپلز پارٹی کام نہیں کرتی، ان کے لئے شاہراہ بھٹو نیا ثبوت ہے ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا، کراچی میں لیاری ایکسپریس وے وفاقی حکومت نے بنایا ۔ لیاری ایکسپریس 15 سال کی محنت سے بنا ۔ لیاری ایکسپریس وے سے ہزاروں لوگ بیدخل ہوئے
شاہراہ بھٹو ستعمیر کرنے کے لئے کسی کو بے دخل نہیں کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ مریم کےعید الضحٰی پر صفائی، سکیورٹی اور سہولت کو فول پروف بنانے کیلئےاہم احکامات
مرتضیٰ وہاب نے کہا، آج چئیرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ سے کراچی کی ترقی کے دوسرے اہم پروجیکٹ کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔ 25 ماہ میں قیوم آباد سے بندر گاہ روڈ بنے گا۔
انہوں نے کہا، پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ۔ پیپلز پارٹی ہر جگہ ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کوئی منصوبہ "صرف جی ٹی روڈ" کے گرد نہیں گھومتا.
مرتضی وہاب نے کہا، اگر کوئی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے خطاب کے دوران خود جئے بھتو اور جئے بلاول کے نعرے لگوائے۔
شاہراہ بھٹو کراچی والوں کیلئے تحفہ؛ عارف حبیب کا خطاب
بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنما عارف حبیب نے شاہراہ بھٹو کے افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا، یہ شاہراہ بھتو بے شک کراچی والوں کے لئے بڑا تحفہ ہے ۔ عارف حبیب نے کہا، یہ پروجیکٹ کراچی کی قسمت کو بدل دے گا۔ انہوں نے کہا، سیکنڈ فیز جب مکمل ہوگا تو بہت بڑا کارنامہ ہو گا۔ بہت خوشی اور اطمنان کی بات ہے کہ آج اس کا افتتاح بھی ہوگیا۔
عارف حبیب نے کہا، صوبہ سندھ پاکستان کا دولت مند صوبہ ہے۔ میں چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ یہ خوشی ہے کہ بلاول بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پیشکش کی تھی ۔
عارف حبیب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو کی دوسری فیز کو اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کریں گے۔ اس میں ہم 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ، ایم پی اے ثاقب کا معاملہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
عارف حبیب نے کہا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رائج ہوگئی تو یہ بہت مثبت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہراہ بھٹو پروجیکٹ 120 ارب روپے کے کاروبار کو سپورٹ کرے گا۔
عارف حبیب نے کہا، کراچی پورٹ پر دن کے کئی اوقات میں رش بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ اب شہر میں ہیوی ٹریفک سے بھی شہریوں کی جان چھوٹ جائے گی۔
خدمت میں سب سے آگے سندھ؛ ناصر حسین شاہ کا خطاب
سندھ حکومت کے وزیر ناصر حسین شاہ نے شاہراہ بھٹو کے افتتاح اور دوسری فیز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، خدمت میں سب سے آگے سندھ ہے ۔
ناصر حسین شاہ نے کہا، یہ صرف ایک نعرہ نہیں ایک پہچان ہے ۔ یہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے وعدوں کا مان ہے ۔
انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ پورے سندھ میں وزیر اعلی مراد علی شاہ کی قیادت میں کام ہو رہا ہے ۔ بلدیاتی نمائندے اور صوبائی وزراء دن رات کام کر رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں پوری دنیا میں سندھ کو مقام ملا۔ یہ شاہراہ بھٹو اتنا بڑا پروجیکٹ ہے جس پر 55 ارب روپے خرچ ہوئے ۔ انہوں نے کہا، تمام تر پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود سندھ ترقی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا