متعدد اضلاع کو خشک سالی سے متاثرہ ہائی رسک علاقے قرار دے دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جودھیانہ ) محکمہ موسمیات نے صحرائے چولستان سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع کو خشک سالی سے متاثرہ ہائی رسک علاقے قرار دے دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث زمین میں نمی کی سطح شدید متاثرہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع چاغی، واشک اور گوادرکو خشک سالی کا شکار قراردے دیاگیاہے،سندھ کے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع بھی خشک سالی کے باعث انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں،چولستان اور جنوبی پنجاب کے وسیع صحرائی علاقے بھی خشک سالی کے شدید خطرے کی زد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول تاخیر کا شکار
محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اوسط درجہ حرارت بھی معمول کے موسمیاتی انڈیکس سے 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا،خشک سالی کا شکار قرار دیئے گئے اضلاع میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ منڈلانے لگاہے،خشک سالی کے پیشِ نظر چولستان اور تھر کے صحرائی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی ہنگامی سپلائی لائن فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ہائی رسک علاقوں میں لائیو سٹاک کو بچانے کے لیے چارے اور پانی کے خصوصی بینک قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔