گنیز ریکارڈ بنانے کی کہانی؛ ایمن سلیم کی ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ ایمن سلیم نے گنیز ریکارڈ بنانے کی کہانی دوبارہ شیئر کر دی۔
ایمن سلیم 18 لڑکیوں کے ساتھ مل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے 2010ء میں دیگر 18 لڑکیوں کے ساتھ اسمارٹ کار میں بیٹھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جس کے دروازے 19 سیکنڈ کے لیے بند رہے اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کا ریکارڈ توڑا تھا۔
ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں گنیز ورلڈ یکارڈ بنانے کے یادگار لمحات کو بھی دہراتے ہوئےبتایا کہ میرے والد نے مجھے 2 سیٹوں والی مرسڈیز کنورٹیبل تحفے میں دی تھی، یہ گاڑی مجھے 18 سال کی ہونے سے پہلے تحفے میں ملی تھی،اس لیے مجھے گاڑی تو ملی لیکن اسے چلانے کی اجازت نہیں ملی۔
اداکارہ نے بتایا کہ پھر ایک دن میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو گوگل پر سرچ کیا، تو مجھے پتہ چلا کہ جو گاڑی میرے پاس موجود ہے، آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے بالکل ایسی ہی گاڑی میں 18 لوگوں کو بٹھا کر ایک ریکارڈ بنایا ہے، تو میرے ذہن میں فوراً خیال آیا کہ میرے پاس گاڑی ایسے ہی پارکنگ میں کھڑی ہے، میں اسے چلا تو سکتی نہیں ہوں، تو کیوں نہ گاڑی کو ایسا کوئی ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ جب میرے ذہن میں یہ خیال آیا تو میں نے اپنی دوستوں کو بلا کر اپنے ارادے کے بارے میں بتایا اور کامیابی کے ساتھ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے وسیم اکرم اور دیگر کرکٹ لیجنڈز سے مشورہ مانگا تو انہوں نے پاکستان کے لیے یہ ریکارڈ بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور میں اس ریکارڈ کا کریڈٹ ان لڑکیوں کو بھی دوں گی جو کار میں میرے ساتھ بیٹھی تھیں۔
ایمن سلیم کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جو 2023ء میں کامران ملک نامی شخص کے ساتھ شادی کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہو گئی تھیں اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔