بلاول بھٹو آج شاہراہ بھٹو کا افتتاح کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں آج تقریباً 39 کلو میٹر طویل شاہراہِ بھٹو کا باقاعدہ افتتاح بلاول بھٹو کریں گے۔
بلاول بھٹو کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے افتتاح کرنے کے بعد اس اہم شاہراہ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہِ بھٹو پر 6 انٹرچینجز تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ اس کا آغاز قیوم آباد کے علاقے سے ہوتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 56 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور مجموعی ٹریفک مسائل کم کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی :قربانی کا جانور خریدنے کیلئے جانیوالا لٹُ گیا