آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

May 22, 2026 | 09:01:AM
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اعجاز وسیم  باکھری )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،  سکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو بھی شامل کیا گیا ہے، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان نے کھلبلی مچا دی

پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث تاحال ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

16 رکنی  سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔